اہم خبریں

اذان مغرب کے بعد حجاج کرام میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے

منیٰ (اے بی این نیوز      )خطبہ حج کے بعد حجاج کرام نے نمازِ ظہر اور عصرقصر ادا کی۔ مسجد نمرہ کے ایک لاکھ 25ہزار مربع میٹر رقبے پر آرام دہ قالین بچھائے گئے۔ لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ کی صداؤں کے ساتھ لاکھوں عازمین حج میدان عرفات میں موجود ۔

اذان مغرب کے بعد حجاج کرام میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے۔ وہاں مغرب اور عشا کی نمازیں ملا کر پڑھیں گے ۔ رات کھلے آسمان تلے قیام کریں گے اور رمی کیلئے کنکریاں جمع کریں گے۔ حجاج کرام کل 10ذوالحجہ کو وقوف مزدلفہ کے بعد رمی کیلئے روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں :رسول اللہ ؐ نے فرمایا اللہ کی عبادت ایسے کرو جیسے تم اسے دیکھ رہے ہو،خطبہ حج

متعلقہ خبریں