اہم خبریں

وزارت خزانہ نے ملازمین کی عید تعطیلات منسوخ کردیں

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی بجٹ 2025-26 کے پیش نظر وزارت خزانہ نے ملازمین کی عید تعطیلات منسوخ کر دیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ہدایات کے مطابق بجٹ کی تیاری سے متعلقہ ملازمین کو 6, 8 اور 9 جون کو ڈیوٹی پر رہنے کا کہا گیا ہے جبکہ دیگر ملازمین کو فون پر دستیاب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا جبکہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس 11 جون کو ہوگی۔
مزید پڑھیں: ڈی آئی خان ،درابن دو ماندہ ہائی وے سے نجی کمپنی کے 11 ملازمین کو اغوا کرلیا گیا

متعلقہ خبریں