اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) – ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کل 5 جون کو سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی سعودی عرب جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، مسلم اُمہ کی فلاح اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیراعظم سعودی قیادت کا پاکستان،بھارت کشیدگی کم کرانے میں کردار پر شکریہ ادا کریں گے۔

وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کا مظہر ہے۔ دورہ سعودی عرب اقتصادی و سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ہوگا۔ پاکستان، سعودی وژن 2030 کے تحت ترقیاتی شراکت داری کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کثیرالجہتی تعاون کی نئی راہیں کھولے گا۔

مزید پڑ ھیں  :سیاست میں بھو نچال،پی ٹی آئی میں اہم ترین شخصیت کی شمولیت،عمران خان نے منظوری دیدی

متعلقہ خبریں