اہم خبریں

مجھےنااہل کریں دوبارہ الیکشن کرانےکوتیارہوں،عمرایوب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے اےبی این کےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ میرے خلاف کیس میں مخالف کوسبکی کاسامناکرناپڑا۔ 2018میں بھی مجھ پراعتراض اٹھایاگیاتھا۔
2024الیکشن سےقبل بھی دوبارہ اعتراض دہرایاگیا۔ میرےخلاف کیس میں سپیکرنےاپنامائنڈاستعمال نہیں کیا۔ الیکشن کےدوران اپنی مہم نہیں چلاسکا۔ بغیرالیکشن مہم چلائے82ہزارووٹ سےالیکشن جیتا۔
الیکشن میں میرےحلقے کےتمام عہدیداران کوگرفتارکیاہواتھا۔ مجھےزیادہ سےزیادہ نااہل کریں گےاورکیاکرسکتےہیں۔ الیکشن کےلیےہروقت تیارہیں ہمیں فرق نہیں پڑتا۔ مجھےنااہل کریں دوبارہ الیکشن کرانےکوتیارہوں۔ہماری سیاسی کمیٹی احتجاج کےحوالےسےلائحہ عمل طےکریگی۔

رہنماپیپلزپارٹی شازیہ مری نے اےبی این کےپروگرام ’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت کوسپورٹ ضرورکرتےہیں اس کےاتحادی نہیں۔
ہم پارلیمنٹ کاحصہ ضرور ہیں۔ پیپلزپارٹی چاہتی ہےالیکشن کمیشن کےکام میں کوئی مداخلت نہ کرے۔ چاہتےہیں پاکستان میں شفاف الیکشن کانظام وجودمیں آناچاہیے۔ راجہ پرویزاشرف پیپلزپارٹی کےسینئرلیڈرہیں۔ راجہ پرویزاشرف نےبھی حالیہ ضمنی الیکشن کےبارےمیں سوال اٹھائے۔ ن لیگ کی جانب سےہم پرتنقیدکی جاتی ہےجوافسوسناک ہے۔

مزید پڑ ھیں  :ثناءیوسف قتل کیس،ملزم کو14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

متعلقہ خبریں