اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نئے وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 17ہزار 500ارب روپے مقرر کیے جانے کا تخمینہ،ذرائع کے مطابق مالی سال 2025-26کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14ہزار 100ارب روپے ہوگا۔
اس قبل آئی ایم ایف شرط پر ایف بی آر ٹیکس ہدف 14ہزار 300ارب تھا۔ تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں میں نئی گاڑیاں خریدنے پر پاپندی ہوگی۔ آئندہ مالی سال کیلئے سبسڈی کی مد میں ایک ہزار 400ارب مختص کیے جانے کا تخمینہ۔ وفاقی وزارتوں ،محکموں کے بجلی بل اور گیس کے بلز کو محدود رکھا جائے۔
مزید پڑ ھیں :ثناء یوسف قتل کیس کی تحقیقات میں اہم انکشافات بھی سامنے آگئے،فارچونر کا معاملہ ؟