اسلام آباد ( اے بی این نیوز )2025 مون سون، وفاقی فلڈ کمیشن کا 60واں سالانہ اجلاس۔ مون سون سے قبل تیاریوں، خطرات اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ جولائی تا ستمبر وسطی و جنوبی پاکستان میں معمول سے زائد بارش کا امکان ہے۔
پنجاب و کشمیر میں زیادہ بارش، خیبرپختونخوا و گلگت میں کم بارش متوقع ہے۔ زیادہ درجہ حرارت سے سیلاب، فلیش فلڈز اور اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ بڑے شہروں میں فوری نکاسی آب کی ہدایت، بیراجوں و پلوں سے ملبہ ہٹانے کا حکم۔ وفاقی وزیر معین وٹو نے کہا ہے کہ
عوام اور انفراسٹرکچر کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح۔ اداروں کے تعاون اور عزم کو سراہا گیا، بہتر کارکردگی کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
مزید پڑ ھیں :ثناء یوسف قتل کیس کی تحقیقات میں اہم انکشافات بھی سامنے آگئے،فارچونر کا معاملہ ؟