اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر پاور ڈویژن کی سولر نیٹ میٹرنگ مشاورتی اجلاس میں شرکت ۔وفاقی وزیرنے ٹویٹ میں کہا کہ “سولر نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کے حوالے سے آج کے مشاورتی اجلاس پر میں تمام سٹیک ہولڈرز کا تہہ دل شکریہ ادا کرتا ہوں ۔تمام شرکاء جس میں سولر ایسوسی ایشن ، نمائندہ ادارے اور صوبائی حکومتں شامل ہیں
، کی طرف سے دی جانے والی تجاویز کا ہر پہلو سے مثبت جائزہ لیا جائے گا ، یہ بات طے ہے کہ ہم کسی بھی بزنس کو نقصان نہیں پہنچائیں گے ہمیں قوی امید ہے کہ ان ریگولیشنز میں کوئی بھی تبدیلی تمام سٹیک ہولڈرز اورنیشنل گرڈ اور سب سے بڑھ کر پاکستان کے بجلی صارفین کے بھر پور حق میں ہوگی۔
مزید پڑھیں :ثناء یوسف قتل کیس کی تحقیقات میں اہم انکشافات بھی سامنے آگئے،فارچونر کا معاملہ ؟