اہم خبریں

جنگ کسی کے مفا د میں نہیں، بھارت کو حملے کا شوق ہے تو ہم بھی تیار ہیں، بلاول بھٹو

نیو یارک( اے بی این نیوز   )جنگ کسی کے مفا د میں نہیں ۔ بھارت کو حملے کا شوق ہے تو ہم بھی تیار ہیں۔ امن چاہتے ہیں لیکن شرائط پر نہیں۔ تمام مسائل پر مذاکرات کے لیے تیا ر ہیں ۔ بلاول بھٹو کی پاکستان مشن میں نیوز کانفرنس۔ انہوں نے کہا کہ مودی گجرات اورکشمیرکا قصائی اورایک شکست خوردہ انسان ہے۔ جس کے بیانات قابل مذمت ہیں۔ انہیں دیکھیں تو لگتا ہے نیتن یاہو کی کاپی ہے۔

پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ بھارت نے بغیر تحقیقات اور ثبوت کے پہلگام واقعےکا الزام لگایا۔ ہم نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ۔ دہشت گردی کو سیاسی ہتھیار کے طورپراستعمال نہیں ہونا چاہیے۔ دنیا سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کسی کی لائف لائن کاٹ دی جائے توکیا ردعمل ہوگا؟ ۔ خطے میں کشیدگی کی بنیادی وجہ کشمیر کے مسئلےکا حل نہ ہونا ہے۔ ۔ تنازع کشمیرکا کوئی فوجی حل نہیں۔ مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔ بلاول بھٹو کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات۔ بھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا۔ سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے پاکستان کی امن پسندی کی خواہش کا خیر مقدم کیا۔
مزید پڑھیں  :سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری،30 جون کو عدالت پیش کرنیکا حکم

متعلقہ خبریں