اہم خبریں

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری،30 جون کو عدالت پیش کرنیکا حکم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اینٹی کرپشن عدالت راولپنڈی،سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری۔ فواد چودھری کیخلاف طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر وائٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔
سپیشل جج اینٹی کرپشن خاور رشید نے فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو گرفتار کرکے 30 جون کو عدالت پیش کرنیکا حکم۔ فواد چودھری کیخلاف جہلم میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی اراضی منتقلی کا مقدمہ درج ہے۔
مزید پڑھیں  :پنجاب حکومت کا بجٹ اجلاس کے بعد نئے بلدیاتی ایکٹ 2025 کو اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں