اہم خبریں

میرےخیال میں پی ٹی آئی کاحکومت نہ سنبھالناسیاسی غلطی تھی، راجہ پرویز اشرف

اسلام آبا د (اے بی این نیوز ) راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نے کہا ہے کہانتخاب جمہوری نظام کی بنیاد ہے۔ الیکشن کا مقصد عوام رائے کی نشاندہی کرنی ہوتی ہے2013میں بانی پی ٹی آئی کو 4حلقوں پر اعتراض تھا۔
ایسی حکومت کا کوئی مقصد نہیں جہاں عوامی رائے کی کوئی حیثیت نہ ہو۔
ایسے عمل میں کوئی بھی شامل ہو بشمول پیپلزپارٹی غلط ہے ۔ صدر مملکت کا حکومتی نظام چلانے میں کوئی اختیار نہیں۔ پاکستان کی دفاع کو مضبوط کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کردار ادا کرتی رہے گی۔
جمہوریت کی مضبوطی کی خاطرپیپلزپارٹی کرداراداکرتی رہےگی۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
سمجھتاہوں آئین پرمکمل طورپرعملدرآمدنہیں ہورہا۔ الیکشن کمشنراپنی آئینی مدت پوری کرچکےہیں۔ آئین خاموش نہیں ہےاس نےاپناراستہ بتایاہے۔ افواج پاکستان نےاپنےسےکئی گنابڑےدشمن کوشکست دی۔ مسلح افواج نےثابت کیا ہماری آزادی سلب کرنےکی کوشش کی توجواب ملےگا۔
بھارت نےحملہ کرکےپاکستان میں بچوں اورخواتین کوشہیدکیا۔ فیلڈمارشل کی بہترین حکمت عملی کی بدولت کامیابی حاصل ہوئی۔ دشمن نےرات کےاندھیرےمیں پاکستان پرحملہ کیا۔
مسلح افواج نےدشمن کوللکارکرکہاجب ہم حملہ کریں گےتودنیادیکھےگی۔ اپوزیشن کوئی دشمن نہیں ہوتی ہم میں سے ہوتی ہے۔
حکومت کاحصہ نہیں ہیں اس کوبنانےکیلئےمددگاربنے۔ حکومت کاحصہ نہ بنتےتوملک میں سیاسی خلاپیداہوجاتا۔ ہم نےپی ٹی آئی کوکہاآپ حکومت کاحصہ بنیں انہوں نےانکارکردیا۔
مسلم لیگ(ن)نےہمیں کہا کہ آپ حکومت سنبھالیں۔
پیپلزپارٹی نےکہاآپ کی عددی اکثریت ہے آپ کاحق بنتاہے۔ میرےخیال میں پی ٹی آئی کاحکومت نہ سنبھالناسیاسی غلطی تھی۔ عوام کوبتاناچاہتےہیں کہ پیپلزپارٹی کاجمہوریت کیلئےکیاکردارتھا۔

مزید پڑھیں : عمران خان نےاحتجاجی تحریک کےحوالےسےفی الحال کچھ نہیں کہا،بیر سٹر گو ہر

متعلقہ خبریں