اہم خبریں

عمران خان نےاحتجاجی تحریک کےحوالےسےفی الحال کچھ نہیں کہا،بیر سٹر گو ہر

اسلام آبا د (اے بی این نیوز ) بیر سٹر گو ہر نے کہا ہے حکم پہلےبھی بانی پی آئی کاچلتاتھااوراب بھی چلےگا۔ نےکہامیں خوداحتجاج کولیڈکروں گا۔ ہماری جماعت میں بانی پی ٹی آئی ہی سب کچھ ہیں۔
ہم نےجب الیکشن کرائےتواس سےپہلےبانی کانوٹیفکیشن ہوگیاتھا۔
بدقسمتی سےبانی پی ٹی آئی کونااہل کردیاگیا۔ سپریم کورٹ کی ایک ججمنٹ ہےنااہل ہونےکےبعدپارٹی سربراہ یاچیئرمین نہیں رہ سکتے۔ اسی لیےبانی پی ٹی آئی نےالیکشن میں حصہ نہ لینےکافیصلہ کیاتھا۔
بانی پی ٹی آئی نےہمیں کہا کہ آپ الیکشن میں حصہ لیں۔ ہم نےجتنے بھی احتجاج اورریلیوں کیں ان کاتعین بانی پی ٹی آئی نےکیاتھا۔ تبدیلی بانی پی ٹی آئی نےاس لیےکی کیونکہ بجٹ بھی آرہاہے۔
بانی چاہتےہیں گورننس پرزیادہ فوکس کیاجائے۔ علی امین پہلےسارےانتظام کودیکھتےتھے ،کئی لوگوں کی خواہش تھی ہمیں بھی موقع دیاجائے۔ بانی چاہتےہیں جوبھی احکامات ہوں میں جیل سےبیٹھ کردوں۔
بانی پی ٹی آئی نےاحتجاجی تحریک کےحوالےسےفی الحال کچھ نہیں کہا۔ تحریک چلانااوراپنااحتجاج ریکارڈ کراناآئینی حق ہے۔ احتجاج جب بھی ہوگابانی پی ٹی آئی خودکال کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی نےکوئی عندیہ نہیں دیا کہ احتجاج کب ہوگا۔
ہم پہلےبھی کوشش کرتےرہےسیاسی مسائل کاکوئی سیاسی حل نکالاجائے۔ بانی پی ٹی آئی کےجیل جانےکےبعدپارٹی پرمشکل وقت آیا۔ الیکشن میں ہماری جماعت کےساتھ بدترین دھاندلی کی گئی۔
ریزوسیٹیوں کی بات ہویاضمنی الیکشن ہمارے ساتھ ناانصافی کی گئی۔
بانی پی ٹی آئی ہمیشہ کہتےہیں ڈائیلاگ کرنےکیلئےتیارہوں۔ بانی پی ٹی آئی نےمحموداچکزئی اور26نومبرکےبعدبھی مذاکرات کی بات کی۔ ہمارےکارکنوں کی شہادت کےبعدبھی بانی نےکہامذاکرات ہونےچاہئیں۔
بھارت کےساتھ کشیدگی بڑھی توبتایاپاک افواج کےساتھ کھڑےہیں۔ ہمیں فخرہےمسلح افواج نےملک کی خاطرجنگ جیتی۔ چاہتےہیں پی ٹی آئی کوپولٹیکل سپیس فراہم کی جائے۔
بانی پرنئےکیسزبنائےجارہےہیں،بشریٰ بی بی جیل میں ہیں ان کیخلاف کوئی کیس نہیں۔
سیاسی سیاسی جماعتوں کوکہاتھاایوان کومضبوط ہوناچاہیے۔ چاہتےہیں عدلیہ مضبوط ہوعوام کوووٹ کوئی چوری نہ کرسکے۔

مزید پڑھیں : ثناء قتل کیس،وائرل ملزم کی تصویر جعلی نکلی، میرا اس قتل سے کو ئی لینا دینا نہیں ،ساجی راجپوت

متعلقہ خبریں