اسلام آباد (اے بی این نیوز) حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی ایک تصویر جسے۔ثناء قتل کیس کے مبینہ ملزم کے طور پر وائرل کیا گیا تھا، وہ جعلی نکلی۔ اس تصویر سے منسلک کیے جانے والے شخص ساجی راجپوت نے سوشل میڈیا پر اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ثناء قتل کیس وائرل ملزم کی تصویر فیک نکلی۔ساجی راجپوت نے سوشل میڈیا پہ لکھتے ہوئے کہا کہ ملزم کی وائرل تصویر فیک ہے۔ میرا اس قتل سے کوئی لینا دینا نہیں۔
ساجی راجپوت نے ایک ویڈیو اور متعدد پوسٹس کے ذریعے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر ان کی ہے، مگر ان کا اس قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا > “میرا ثناء قتل کیس سے کوئی لینا دینا نہیں، یہ تصویر میری ہے لیکن اسے غلط طریقے سے استعمال کر کے مجھے بدنام کیا جا رہا ہے۔”
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ بعض میڈیا چینلز، بالخصوص اے آر وائی نیوز ے بغیر تصدیق کے ان کی تصویر نشر کر کے غلط اور بے بنیاد خبر چلائی، جس سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا اور انہیں اور ان کے خاندان کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں :ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی ملزم سے آخری گفتگو اے بی این نیوز منظر عام پر لے آیا،جانئے ثنا نے کتنے نرم الفاظ بولے