اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیراعظم شہباز شریف متوقع طور پر 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا دورہ کریں گے،وزیراعظم آزاد کشمیر جناب سردار تنویر الیاس خان صاحب اپنی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ وزیراعظم پاکستان کا استقبال کریں گے جبکہ ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی ، تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں 5فروری کو کشمیریوں سے تاریخی اظہار یکجہتی کریں گی۔۔۰















