اسلام آبا د (اے بی این نیوز )حاجیوں کی وطن واپسی کب سے شروع ہوگی، تفصیلات سامنے آگئیں۔ حاجیوں کی وطن واپسی کے لیے سعودی عرب سے پروازوں کا آغاز 10 جون کو ہوگا۔
پہلی پرواز سے شارٹ حج کرنے والے 307 حاجی وطن واپس پہنچیں گے۔
پہلی حج پرواز 10 جون کی شب 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہوگی۔ پہلی حج پرواز 11 جون کو صبح تین بجے اسلام آباد پہنچے گی۔ 11 جون کو 8 پروازوں حاجیوں کو لے کر پاکستان پہنچیں گی۔
حج پروازیں اسلام آباد ،لاہور، ملتان اور کراچی آئیں گی۔ حج آپریشن 10 جولائی کو تمام حاجیوں کی وطن واپسی پر مکمل ہوگا۔ حج فلائٹ آپریشن کے ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی پروازوں کا آغاز ہو جائے گا ۔
ایک ماہ جاری رہنے والے فلائٹ آپریشن میں سرکاری اسکیم کے 88 ہزار 390 حاجیوں کو وطن لایا جائے گا ۔ سرکاری حج سکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعے حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔
پاکستان کی سرکاری، نجی اور سعودی ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔
مزید پڑھیں : ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی ملزم سے آخری گفتگو اے بی این نیوز منظر عام پر لے آیا،جانئے ثنا نے کتنے نرم الفاظ بولے