لاہور ( اے بی این نیوز )پنجاب پولیس کے بعد ٹریفک پولیس کی بھی یونیفارم تبدیلی کا فیصلہ۔ ٹریفک پولیس کی ممکنہ نئی وردی کا عکس بھی سامنے آگیا۔ نئی یونیفارم کا خاکی رنگ تجویز کیا گیا ہے۔
نئے یونیفارم کا رنگ تمام موسمی حالات کو مدنظر رکھتےہوئے منتخب کیا گیا۔
2006میں ٹریفک پولیس کی ازسرنوتشکیل کے بعد یونیفارم تبدیل نہیں کیا گیا تھا۔ پنجاب پولیس کا یونیفارم 2017 میں تبدیل کیا گیا تھا ۔ آئی جی پنجاب ٹریفک پولیس کی وردی تبدیلی کی گزارشات وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردیں ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی منظوری کے بعد یونیفارم تبدیلی کا عمل شروع کیا جائے گا۔
