اہم خبریں

خیبرپختونخوا انتہائی دلیر اور غیور لوگوں کی سرزمین ہے،و زیراعظم شہبازشریف

پشاور ( اے بی این نیوز    )و زیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پاکستان کا خوبصورت ترین صوبہ ہے ۔ جرگےمیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااورقبائلی عمائدین کی بات سنی۔
خیبرپختونخواکی عوام نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں۔
آپ نےبڑی دلیری کےساتھ پاکستان کادفاع کیا۔ یہ وہ عظیم قربانیاں ہیں جس کوتاریخ کبھی بھلانہیں پائےگی۔ خیبرپختونخوا انتہائی دلیر اور غیور لوگوں کی سرزمین ہے۔
ملک پرجب بھی مشکل وقت آیا آپ ہمیشہ ساتھ کھڑےرہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آپ کا کردارتاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں خیبرپختونخوافرنٹ لائن صوبہ تھا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کو دوبارہ دیکھنا ہوگا۔ این ایف سی ایوارڈ کو دوبارہ دیکھنے کیلئے کمیٹی بنائی ہے ۔
این ایف سی ایوارڈمیں تمام صوبوں کاحصہ ہے۔ اگست میں این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ ہوگی۔ 7مئی کوبھارت نےحملہ کرکےہمارےشہریوں کوشہیداورزخمی کیا۔ بھارت نے پاکستان میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا۔
دشمن نے گھات لگا کر پاکستان پر حملہ کیا۔ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو جوسبق سکھایا وہ تاقیامت یاد رکھیں گے۔ وفاق کے پاس جو وسائل ہیں وہ ملک کے وسائل ہیں ۔ پاکستان کوعظیم معاشی قوت بناکردم لیں گے۔ چاروں صوبوں کودعوت دیں گےپانی کےسٹوریج پرکیاکرناہے۔

مزید پڑھیں :ثنا ءیوسف کو کیوں اور کیسے قتل کیا گیا،ساری واردات کی کہانی سامنے آگئی،ثنا کی آخری ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا،جانئے تفصیلات

متعلقہ خبریں