اسلام آباد (اے بی این نیوز)ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو اسلام آباد میں قتل کر دیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سمبل کی حدود میں واقع سیکٹر جی-13/1 میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ثنا یوسف کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھس کر نشانہ بنایا۔
حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ تھانہ سمبل پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے، جب کہ واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :اڈیالہ جیل میں کل عمران خان سے وکلا کی ملاقات کا دن ، فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی