اہم خبریں

مودی جیسے بندے کابرسراقتدارآنابھارت کیخلاف خطرناک ہے،وزیردفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میری اطلاع کے مطابق ہم نے بھارت کے 6طیارے گرائے۔ ہم نے جدید فرانسیسی ساختہ 4رافیل طیارے گرائے۔
مودی نے سیاست بچانے کیلئے یہ قدم اٹھایا تھا۔
مودی وزیراعظم ہوکر بھی آر ایس ایس کی ذہنیت سے نہیں نکلتا۔ نریندر مودی نے سیاسی گراف بڑھانے کیلئے یہ حملہ کیا تھا۔ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کیے۔
مودی جیسے بندے کا برسراقتدارآنا بھارت سمیت خطے کیلئے خطرہ ہے۔
بھارت سیاسی قیادت شکست کا ملبہ فوجی قیادت پر ڈال رہے ہیں۔ بھارت کے ساتھ اس وقت اسرائیل کے علاوہ کوئی نہیں کھڑا ہورہا۔ بھارت کے ساتھ اس وقت اسرائیل کے علاوہ کوئی نہیں کھڑا ہورہا۔
ہم نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست سے دوچار کیا۔ جس بہادری کیساتھ افواج پاکستان نے مقابلہ کیا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ حالیہ جنگ کے بعد دہشتگردی کے خلاف ہمارا بیانہ مزید مضبوط ہوگیا۔
جنگ کے دوران بھارتی قیادت کہیں بھی عالمی میڈیا پر نظر نہیں آئے۔ حالیہ جنگ کے بعد کشمیر کا مسئلہ دنیامیں اجاگر ہوا یہ بھارت کو سب سے بڑا نقصان ہوا۔ مودی جیسے بندے کابرسراقتدارآنابھارت کیخلاف خطرناک ہے۔
پہلگام واقعے پر سارے کاسارافراڈ ہوا ہے۔ بھارتی حکومت نے کہیں نہیں کہاکہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں :بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے یہ کبھی الگ نہیں ہو سکتا، عدم استحکام کا ذمہ دار بھارت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

متعلقہ خبریں