اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستانی عازمین حج کھانے پر 15 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کررہے ہیں ۔ ہر روز عازمین کو 34 ریال کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے ۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج سے کھانے کی مد میں فی کس 1360 ریال وصول کیے گئے۔
مکہ مکرمہ میں 22 اور مدینہ منورہ میں 13 کمپنیاں پاکستانی عازمین کو کھانا فراہم کر رہی ہیں۔ پاکستانی عازمین کو اوپن مارکیٹ سے سستا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی عازمین کو 40 روز تک ناشتہ،دوپہر اور رات کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔
سرکاری سکیم کے تحت 88 ہزار 380 عازمین سعودی عرب پہنچے۔ نجی حج سکیم کے تحت عازمین کی تعداد 27 ہزار 11 ہے ۔ رواں برس ایک لاکھ 15 ہزار 391 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کر رہے ہیں۔ یک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا پورا کوٹہ استعمال نہ کیا جا سکا ۔ کوٹہ استعمال کیے جانے کا تناسب 64.39 فیصد رہا۔