اہم خبریں

عید سے قبل اور عید کے تینوں دن بارشوں،آندھی ،ژالہ باری کی پیشین گوئی،جانئے تفصیلات

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )عید سے قبل اور عید کے تینوں دن بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور آندھی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
عید پر میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور خشک موسم کا امکان۔
اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، میانوالی میں 3سے 4 جون کو آندھی اور ژالہ باری متوقع ہے۔ کشمیر، گلگت، سوات، چترال، گلیات اور مانسہرہ میں طوفانی بارشوں کا خدشہ ہے۔
پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی اور وزیرستان میں آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ عوام، سیاح اور مسافر الرٹ رہیں، متعلقہ ادارے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں :آئی ایم ایف نے پٹرول اور ڈیزل پر کاربن لیوی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا

متعلقہ خبریں