اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر 4 عام تعطیلات (6 سے 9 جون) کا اعلان کیا گیا ہے۔سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔