اہم خبریں

پٹرول سمیت ہر قسم کی نقد خریداری پر اضافی رقم لینے کی تجویز،کیو آر کوڈز، ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈز اور موبائل ادائیگی کے اقدامات کئے جائیں گے

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )بجٹ میں پٹرول سمیت ہر قسم کی نقد خریداری پر اضافی رقم لینے کی تجویز۔ پٹرول پمپ سے نقد تیل خریدنے پر 3 روپے تک اضافی وصولی کی تجویززیرغور۔ ایف بی آر کے مطابق کیو آر کوڈز، ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈز اور موبائل ادائیگی کے اقدامات کئے جائیں گے ۔
مینو فیکچررز اور درآمد کنندگان نقد فروخت پر اضافی 2 فیصد ٹیکس لے سکیں گے۔ دکانوں پر نقد خریداری پر بھی اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ۔ ریسٹورنٹس پر پہلے ہی کارڈ سے ادائیگی پر ٹیکس کی چھوٹ ہے۔
درآمد کنندگان اور مینوفیکچررز کو اپنےسپلائرز اور خریداروں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں پر معیاری 18 فیصد جی ایس ٹی وصول کرنا ہو گا۔ ادائیگیاں بھی سادہ کیو آر کوڈز اور دیگر ڈیجیٹل حل کےذریعے دستیاب ہوں گی۔ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کی شرح کی مد میں ریلیف بھی معمولی نوعیت کا ہو گا

مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں