اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات۔ آئی ایم ایف نے پٹرول اور ڈیزل پر کاربن لیوی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا کہ کاربن لیوی عائد نہیں کرنی تو پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی سے سالانہ 25 ارب الیکٹریکل ٹرانسپورٹ کی سبسڈی پر دیئے جائیں۔
آئندہ بجٹ میں 850 سی سی اور زائد گاڑیوں کے انجن پر بھی کاربن لیوی لگائی جائے۔ پاکستان آئندہ 5 سال الیکٹریکل موٹر سائیکل۔ رکشہ اور گاڑی خریدنے میں سہولت دے۔ پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل انجن کی مقامی اور امپورٹڈ گاڑیوں پر ٹیکس کی رعایت ختم کی جائے۔
مزید پڑھیں :کوئٹہ: مویشی منڈی کے قریب دھماکہ، ایس ایچ او سمیت 5 افراد زخمی