اہم خبریں

عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے لاہور پولیس کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

لاہور (اے بی این نیوز)بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے لاہور پولیس کی ٹیم ایک بار پھر اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کے لئےپہنچنے والی بارہ رکنی ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی آصف جاوید کر رہے ہیں۔

لاہور پولیس پہلے بھی تین مرتبہ بانی تحریک انصاف کےٹیسٹ کیلئے اڈیالہ جیل راولپنڈی آ چکی ہے،تاہم تینوں مرتبہ بانی پی ٹی آئی کے ٹیسٹ کرانے سے انکار پر ٹیم بغیر کارروائی کے واپس روانہ ہوگئی تھی۔تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم شامل ہیں۔

پنجاب فرزنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم کا حصہ ہیں،تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کے نو مئی کے کیسز میں پولی گرافک،فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے ہیں۔ڈی ایس پی آصف جاوید نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ تفتیشی ٹیم انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ٹیسٹ نہ ہوئے تو تفتیش کا عمل کیسے آگے بڑھ پائے گا؟
مزید پڑھیں: کوئٹہ: مویشی منڈی کے قریب دھماکہ، ایس ایچ او سمیت 5 افراد زخمی

متعلقہ خبریں