ڈیرہ غازی خان( اے بی این نیوز ) ڈیرہ غازی خانمیں پنجاب پولیس کی خوارجی دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی۔ کوٹ مبارک میں پولیس مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق
پولیس کی بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام۔ خوارجی دہشتگرد بھاری اسلحے سے لیس ہو کر حملہ آور ہوئے۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔ جھاڑیوں اور ٹیلوں کی آڑ میں کچھ دہشتگرد فرار ہو گئے۔
ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے گولہ بارود اور جدید اسلحہ برآمد۔ آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن اور ڈی پی او سید علی کی قیادت میں آپریشن۔ آئی جی پنجاب کا پولیس ٹیم کو شاباش، خوارجی دہشتگردوں کے خلاف عزم دہرایا۔
پنجاب پولیس دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔ ملک دشمن عناصر کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
مزید پڑھیں :سمبڑیال ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کیساتھ پیپلز پارٹی نے بھی نتائج کو مسترد کر دیا’’دھاندلے‘‘ کا الزام
