اہم خبریں

اپوزیشن الائنس نہ بنناپی ٹی آئی کی بڑی غلطی ہے، فوادچودھری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )سینئرسیاستدان فوادچودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پچھلے2سال سےپابندسلاسل ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کےحوصلے میں کوئی کمی نہیں آئی۔ میں6ماہ جیل میں قیدرہا سمجھ سکتاہوں بانی کیسے رہتے ہوں گے۔ بانی پی ٹی آئی کوقیدتنہائی میں رکھاگیاہے۔ بانی پی ٹی آئی سےہماراپیارکارشتہ ہے۔
اس وقت ملک میں آئین اور قانون پامال ہورہی ہے ۔ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت نےبانی کی رہائی کیلئےکچھ نہیں کیا۔ یہ لوگ اس قابل نہیں کہ تحریک چلاسکیں۔ قربانیاں ہم لوگوں نےدیں مزےیہ لوگ کررہےہیں۔ ہماری جدوجہدکی بدولت بانی پی ٹی آئی اقتدارمیں آئے۔ وہ اےبی این کےپروگرام’’ڈیبیٹ@8‘‘میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
تحریک چلانی چاہیے اس کےعلاوہ ہمارےپاس کوئی حل نہیں۔ بانی پی ٹی آئی نےفیصلہ کیا کہ سسٹم میں نکل کرجدوجہدکرنی ہے۔ سمجھتاہوں ملک میں سوفیصدانقلاب ا ٓناچاہیے۔ ہم سیاسی لوگ ہیں بندوق لےکرپہاڑوں پرنہیں جاسکتے۔
انقلاب اورتحریک کےاوپرہمارامکمل اتفاق ہے۔ اپوزیشن الائنس نہ بنناپی ٹی آئی کی بڑی غلطی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کوشروع سےغلط بریفنگ دی گئی۔ بانی پی ٹی آئی پچھلے2سال سےپابندسلاسل ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کےحوصلے میں کوئی کمی نہیں آئی۔
سینئر رہنما ن لیگ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کیلئے احتجاج کی کال موزوں نہیں۔ احتجاج کرناکسی بھی جماعت کابنیادی حق ہے اس سےاختلاف نہیں۔ سیاسی جماعتوں کےدرمیان معاملات بات چیت سےحل ہونگے۔
پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ،پی ٹی آئی صرف احتجاج کی سیاست کرناجانتی ہے۔ چینی صدرکےدورہ پاکستان کےدوران بھی احتجاج جاری تھا۔ پی ٹی آئی والے پچھلے 11سال سےاحتجاج اور دھرنوں کی سیاست کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی کواحتجاج کرنےسےمنع نہیں کرسکتالیکن حالات موزوں نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کہتےہیں صرف اسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات ہوں گے۔ اسٹیبلشمنٹ کہتی ہے ہم نےپی ٹی آئی سےمذاکرات نہیں کرتے۔ سیاسی جماعتوں سےمذاکرات سےہی راستہ نکلےگا۔

مزید پڑھیں : اللہ خیر، کراچی لرز اٹھا، زلزلےکےجھٹکے،شدت3.6ریکارڈکی گئی،زلزلہ پیمامرکز

متعلقہ خبریں