اہم خبریں

سیالکوٹ ،یہ سیٹ 8 فروری کو بھی پی ٹی آئی کی تھی، آج بھی برتری ہماری ہے، شیخ وقاص اکرم

سیالکوٹ ( اے بی این نیوز        ) شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں آج ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ سیالکوٹ کے جلسے میں عوام کی شرکت ناقابلِ یقین تھی۔
8فروری کو سیالکوٹ کا مینڈیٹ چرایا گیا تھا۔
یہ سیٹ 8 فروری کو بھی پی ٹی آئی کی تھی، آج بھی برتری ہماری ہے۔ عوام مینڈیٹ کے دفاع کے لیے صبح سے باہر نکلے ہیں۔ ن لیگ کے غنڈوں نے تشدد کیا، غلامی کا ثبوت دیا۔
پولنگ اسٹیشنز سے پی ٹی آئی کے ورکرز کو باہر نکالا گیا۔
پولنگ اسٹیشن 37 پر ہمارے ایجنٹس کو نکال دیا گیا۔ ہمارے کارکنوں پر تشدد پولیس کی موجودگی میں ہوا۔ پولنگ اسٹیشنز پر زبردستی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ پولیس کی سرپرستی میں دھاندلی ہو رہی ہے۔
پی ٹی آئی ایم این اے پر پریس کانفرنس کے دوران حملہ ہوا۔ پولنگ اسٹیشنز پر ن لیگ کے لوگوں کا قبضہ، ایجنٹس کو روکا گیا۔ یوسی ساہووال میں پولیس کی ملی بھگت سے ن لیگ کے افراد پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوئے۔
پولنگ سٹیشن 10 میں پی ٹی آئی کارکن پہنچے تو اسٹیشن بند کر دیا گیا۔ پولنگ سٹیشنز پر ن لیگ کے لوگ دھونس و زبردستی سے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ ایم این اے پر حملہ الیکشن عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔
پولیس ن لیگ کے ساتھ ملی ہوئی ہے، الیکشن غیر شفاف ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں :بھا رت بلوچستان میں تخریب کاری کے ذریعے امن وترقی کونشانہ بنارہاہے، وزیراعظم

متعلقہ خبریں