درہ آدم خیل (اے بی این نیوز)درہ آدم خیل میں گھر میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس دھماکے کی نوعیت کا تعین کررہی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق خیبرپختونخوا میں کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل کے گھر میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، دھماکے کا تعین کیا جارہا ہے، امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: بنوں،ریسکیو کے دفتر میں بارودی مواد کا خوفناک دھماکا