اسلام آباد(اے بی این نیوز) پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عبید الرحمن نظامانی کو باضابطہ طور پر سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ اس سے قبل کابل میں پاکستانی سفارت خانے میں ناظم الامور کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔
پاکستان ،چین، متحدہ عرب امارات اور ازبکستان کے بعد چوتھا ملک بن گیا ہے جس نے طالبان حکومت کے تحت افغانستان میں مکمل سفیر مقرر کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ترکوں کو گالیاں اور نازیبا الفاظ کا استعمال،ترکیہ میں بھارتی یوٹیوبر گرفتار