سیالکوٹ (اے بی این نیوز)سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں آج ضمنی انتخاب ہوگا۔تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 52 میں پولنگ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور حلقے میں پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہےگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 11 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 38 پولنگ اسٹیشنز کوحساس قرار دیا گیا ہے۔ پی پی 52 میں ن لیگی امیدوار حنا ارشد، پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط اور پیپلز پارٹی کے راحیل کامران چیمہ کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔واضح رہے یہ نشست ن لیگ کے ایم پی اے ارشد وڑائچ کےانتقال پرخالی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: روس ، ہائی وے پل بھاری گاڑیوں سمیت ٹوٹ کر ریلوے ٹریک پر آ گرا،7 افراد ہلاک