اہم خبریں

مسجد میں فائرنگ، اہم سیاسی رہنما شدید زخمی ہوگئے

چمن( اے بی این نیوز )جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا حافظ گل حملے میں شدید زخمی

چمن کے علاقے محمود آباد میں واقع مسجد میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے صوبائی رہنما مولانا حافظ گل پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

لیویز حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مولانا حافظ گل ظہر کی اذان دے رہے تھے۔ اسی دوران نامعلوم مسلح افراد مسجد میں داخل ہوئے اور فائرنگ کر دی۔

مولانا کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حملے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

متعلقہ خبریں