راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالا جیل میں ہوگی۔ سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کرے گے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
مقدمہ میں ابتک مجموعی طور پر6گواہان کے بیانات پرجرح بھی مکمل کر جا چکی ہے۔
کل کی سماعت پر استغاثہ کے گواہ محسن حسن کی شہادت ریکارڈ کرائی جائے گی۔ ملزمان کی جانب سے ارشد تبریز،قوسیںن فیصل مفتی،بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہونگے۔ ایف ائی اے کی جانب سے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی،عمیر مجید ملک پیش ہونگے۔
مزید پڑھیں :جوڈیشل کمیشن بنائےبغیرلوگوں کوسزادی جارہی ہے،سینئررہنماپی ٹی آئی رؤف حسن