اسلام آباد(اے بی این نیوز )بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پی ٹی آئی پنجاب میں تعیناتیاں ۔ پارٹی تنظیم سازی کا ازسرنو جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی ممبران میں اضافہ کر دیا ۔
جائزہ کمیٹی چار کی بجائے نو اراکین پر مشتمل ہو گی ۔ کمیٹی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان ، سیکٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ ، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھر شامل ہوں گے
کمیٹی میں چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ ، رائے حسن نواز ، عون عباس بپی، میاں اکرم عثمان ، احمد چھٹہ اور ملک تیمور بھی شامل ہوں گے ۔ کمیٹی پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی اور عہدوں کی تقسیم کا جائزہ لے گی ۔ پہلے کمیٹی چار رکنی تھی جس میں چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو ہی شامل نہیں کیا گیا تھا
کمیٹی کی رپورٹ بانی تحریک انصاف کو دی گئی تو انہوں نے نے برہمی کا اظہار کیا ۔ بانی تحریک انصاف کی برہمی کے بعد پارٹی نے جائزہ کمیٹی میں مزید اراکین کو شامل کر لیا ۔ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
مزید پڑھیں :حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا، جا نئے کتنے دن کی چھٹیاں ہو ں گی