اہم خبریں

تحریک انصاف نےکبھی مخصوص نشستوں کی استدعانہیں کی ،الیکشن کمیشن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )الیکشن کمیشن نےتحریری گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں۔ الیکشن کمیشن کی گزارشات کے مطابق اکثریتی فیصلے میں لکھاہےپی ٹی آئی عدالت کےسامنےموجودتھی۔
تحریک انصاف نےکبھی مخصوص نشستوں کی استدعانہیں کی ۔ 12جولائی کےفیصلےمیں سنی اتحادکونسل کوپی ٹی آئی سےبدل دیاگیا۔ اسلام آباد:مخصوص نشستوں کی فہرست پولنگ سےقبل جمع ہوتی ہے۔
مخصوص نشستوں کی فہرست پولنگ سےقبل جمع ہوتی ہے۔
تحریک انصاف کومخصوص نشستوں کی فہرست جمع کرانےکاحکم دیاگیا۔ الیکشن کےبعدمخصوص نشستوں کی فہرست جمع کرانےکاحکم قانون کیخلاف ہے۔ 39ارکان کوقانونی طریقہ کےبرعکس تحریک انصاف کارکن قراردیاگیا۔
انتخابات کےبعدمخصوص نشستوں پرنامزدگیاں جمع کرانےکاحکم قانون کیخلاف ہے۔ تحریک انصاف کوریلیف دائرہ اختیارسےباہرجاکردیاگیا۔ الیکشن کمیشن کاگزارشات میں جسٹس منصورعلی شاہ کیخانب سےآرٹیکل187کےفیصلےکاحوالہ۔
الیکشن کمیشن نےجسٹس منیب اخترکےآرٹیکل184تھری پرفیصلےکاحوالہ بھی دیا۔ الیکشن ایکٹ94کوکالعدم قراردینےپرالیکشن کمیشن کوسنانہیں گیا۔ اکثریتی ججزنے14ستمبراور18اکتوبرکی وضاحت پرنوٹس نہیں کیا۔
دونوں وضاحتوں سےقبل کیس13رکنی بینچ کےسامنےنہیں لگایاگیا۔ اکثریتی فیصلےمیں آرٹیکل10اےاورآرٹیکل4کی خلاف ورزی ہوئی۔

مزید پڑھیں :چیف منسٹر ہونہار اسکالرشپ پروگرام ،مریم نواز نے طالبہ کو گلے لگا لیا، فرط جذبات سےآنکھوں میں آنسو امڈ آئے،ویڈیو وائرل

متعلقہ خبریں