اہم خبریں

پاکستان نے کابل میں سفارتی نمائندے کے عہدے کو سفیر کے درجے پر اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )پاکستان نے کابل میں سفارتی نمائندے کے عہدے کو سفیر کے درجے پر اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا۔ – پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بہتری کی جانب ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے کابل میں اپنے سفارتی نمائندے (Chargé d’Affaires) کے عہدے کو باقاعدہ طور پر “سفیر” کے درجے پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ 19 اپریل 2025 کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کے دورے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد اس دوطرفہ تعلقات میں موجودہ بہتری کو جاری رکھنا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت پاکستان کا یہ اقدام پاک-افغان تعلقات کو مزید فروغ دے گا، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی (CT) اور تجارتی تعاون کو وسعت دے گا اور برادر ممالک کے درمیان مزید تبادلوں کو فروغ دے گا۔یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دونوں ممالک باہمی تعاون اور خطے میں استحکام کی نئی راہیں تلاش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :وزیراعظم شہبازشریف کےپاس اختیارہے توبات کرنےکوتیارہیں،شبلی فراز

متعلقہ خبریں