اہم خبریں

آ مدہ بجٹ میں کسانوں کیلئے اہم خوشخبری،جا نئے کیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) وفاقی حکومت کا آئندہ بجٹ میں کسانوں کی مالی معاونت کیلئے “کسان پیکج” لانے پر غور۔ کپاس پر عائد جنرل سیلز ٹیکس میں کمی بارے مختلف تجاویز پر مشاورت ۔
کپاس کی کم ہوتی پیداوار اور کسانوں کو سہولت دینے کیلئے اقدامات پر غور ۔
“کسان پیکج” کے تحت کاشتکاروں کو زرعی اخراجات پر ریلیف کی تجاویز۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور ڈی جی ایس آئی ایف سی کی اہم ملاقات ۔ کسانوں کو ریلیف اور مجموعی زرعی پیداوار کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت فوڈ سیکورٹی اور ایس آئی ایف سی کا مویشی شعبے کے فروغ کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ جانوروں کی افزائش نسل اور ویلیو چین کی ترقی جیسے اقدامات تجویز زیر غور آئیں۔
ملاقات میں آئندہ بجٹ میں “کسان پیکج”بارے تفصیلی مشاورت ہو ئی۔
کسان پیکج کے تحت کاشتکاروں کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ وزارت اور ایس آئی ایف سی پالیسی اقدامات پر مشاورت جاری رکھیں گے،ملاقات میں اتفاق کیہا گیا۔
مزید پڑھیں :چین کے طیارے بہترین ، فرانس کے طیارے اچھے نہیں تھے ، رہنما بی جے پی سبرامنیئن سوامی کا اعتراف

متعلقہ خبریں