اہم خبریں

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی۔ جسٹس جمال خان مندو خیل جسٹس منیب اختر سے حلف لیا ۔
سپریم کورٹ ججز،اٹارنی جنرل آفس افسران اور سینئر وکلا کی شرکت ۔ 6جون تک جسٹس منیب اختر بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض سر انجام دیں گے ۔ 6 جون سے 10 جون تک جسٹس منصور علی شاہ بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض سر انجام دیں گے۔
چیف جسٹس پاکستان یحیی خان آفریدی 10 جون کو پاکستان واپس آئیں گے ۔
مزید پڑھیں :قوم کو 9 اور 10 مئی میں فرق کو سمجھنا ہو گا،جیل میں بیٹھا شخص قوم کا ہمددر نہیں ہو سکتا، مریم نواز

متعلقہ خبریں