لاہور ( اے بی این نیوز )جیل میں بیٹھا شخص قوم کا ہمددر نہیں ہو سکتا ۔ قوم کو 9 اور 10 مئی میں فرق کو سمجھنا ہو گا۔ وزیر اعلی پنجا ب مریم نواز کا لیہ میں تقریب سے خطاب۔ کہا قوم کو میزائل نہیں فتنہ تباہ کرتا ہے ۔ جو فتنہ فسا د والوں کی با تو ں میں آ یا آ ج جیلو ں میں بیٹھا ہے ۔ ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ان کے اپنے بچے باہر بیٹھے ہوئے ہیں آپ کے ہاتھوں میں ڈنڈے دیتے ہیں ۔
اگر کوئی آپ کو کو ئی کہے کہ جلائو گھیرائو کرو ایسا آپ نے کبھی نہیں کرنا۔ پا کستان کی سلا متی اور بقا ہما ری ریڈ لا ئن ہے ۔ میں چا ہتی ہو ں کہ آ پ ملک کے لیے بنیان مر صوص بنیں ۔ جب قوم سیسہ پا ئی دیوار بن جا ئے تو کو ئی اسے ہرا نہیں سکتا ۔ پا کستان نے چھوٹا ملک ہو نے کے با وجود اپنے سے بڑے دشمن کو شکست دی ۔ ایک ایو نٹ نے پوری قوم کو یکجا کر دیا ۔ رافیل طیاروں پر بھارت کو بڑا غرور تھا ہمارے طیاروں نے اسے تباہ کیا۔ بھارت سے جنگ جیتنے پر آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔
مزید پڑھیں :نومئی احتجاج پر پی ٹی آئی ایم این اے عبدالطیف کو 10 سال قید کی سزا سنادی گئی