لاہور(اے بی این نیوز)جمعتہ المبارک کےموقع پرمساجدوامام بارگاہوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہےکہ نمازجمعہ کےدوران شہرمیں سکیورٹی الرٹ رہے گی،پٹرولنگ ٹیمیں مساجد،عبادت گاہوں اوراہم شاہراؤں پرپٹرولنگ کریں،پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کےکیمروں سےخصوصی نگرانی جاری ہے۔
سی سی پی او نے مزید کہا شہر کے داخلی و خارجی راستوں پرچیکنگ کاعمل مزید سخت کیاجائے، شہر بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔
مزید پڑھیں :خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے