اسلام آباد (اے بی این نیوز)وفاقی دارالحکومت میں کل ممکنہ احتجاج کا معاملہ۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کے لیے اہم پیغام جاری کر دیا۔ ترجمان کے مطابق
اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے۔
اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے احتجاج و مظاہرے پر پابندی عائد ہے۔ شہر میں کسی بھی قسم کا احتجاج اسمبلی ایکٹ کی خلاف ورزی ہوگی۔ گزشتہ روز احتجاج کرنے والے افراد کو گرفتار کیا گیا۔
گزشتہ روز قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف اندراج مقدمہ بھی کیا گیا۔
اگر دوبارہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا تو سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ شہریوں سے التماس ہے کہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ مت بنیں۔
مزید پڑھیں :رین ایمرجنسی نافذ ،آسمانی بجلی اور دیوار گرنے کے 8 واقعات، 2 بچے جاں بحق، نالہ لئی کی مانیٹرنگ جاری