راولپنڈی (اے بی این نیوز)جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری۔ محکمہ موسمیات کی پشین گوئی پر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ واسا کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں موجود ہے۔ ترجمان واسا کے مطابق
انڈر پاس کمیٹی چوک اور مری روڈ پر بارش شروع ہوتے ہی ہیوی مشینری پہنچا دی گئی۔ سیدپور کے مقام پر 14 ملی میٹر گولڑہ کے مقام پر 7 ملی میٹر شمس آباد پر 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
حالیہ بارشوں سے ڈیمز میں پانی کی سطح بلند ہونے کی امید ہے جس سے خشک سالی کا خاتمہ ہوگا۔
بارشوں سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ شہر بھر کے نالوں اور نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاہم نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
تیز ہواؤں اور بارش کے باعث راولپنڈی اور اٹک میں آسمانی بجلی اور دیوار گرنے کے 8 واقعات رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثات میں دیوار گرنے سے 1 بچی جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے بچہ جان کی بازی ہار گئے۔
آسمانی بجلی گرنے سے 4 بچے شدید زخمی ہوئے۔ آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ذہنی دباو کا شکار ہوئے۔کمسن بچی سمیت 8 افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں :خیبرپختونخوا ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،7خوارج ہلاک ، لیفٹیننٹ دانیال سمیت پاک فوج کے 4جوان شہید