اہم خبریں

اسلام آبادمیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جاری، پیشتر 11 کے وی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جاری ہے۔ بجلی فراھم کرنے والے پیشتر 11 کے وی فیڈرز پر فالٹ اور ٹریپنگ رپورٹ سامنے آ ئی۔
سروس روڈ ایسٹ شاہدرہ وارث حویلی چاکرا کھنہ روڈ چیرنگ کراس نیو ریس کورس فیڈرز پر فالٹ ہوا ہے۔ شمس کالونی ڈھوک کھبہ ولائیت کمپلیکس کوہالہ مورت کوٹ جبی فیڈرز پر بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہو ئی۔

کمپلینٹ سٹاف فیڈرز فالٹ انفرادی اور ٹرانسفارمرز خرابی کی شکایات جلد کلیر کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ صارفین بارش کے دوران بجلی کی تاروں کھمبوں ٹرانسفارمرز میٹرز سے مناسب فاصلہ رکھیں ۔

ہاتھ اور جسم گیلا ھونے کی صورت میں برقی آلات کو ہرگز نہ چھوئیں ۔ کسی بھی کمپلینٹ یا ھنگامی صورتحال میں متعلقہ کمپنٹ آفس کے نمبرز پر کال کریں ۔ ہلپ لائن 118 اور کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبرز 0519252933 بھی مکمل طور پر متحرک ہیں ۔

مزید پڑھیں :خیبرپختونخوا ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،7خوارج ہلاک ، لیفٹیننٹ دانیال سمیت پاک فوج کے 4جوان شہید

متعلقہ خبریں