اہم خبریں

بلوچستان میں بڑی کارروائی ،جانئے فتنہ الہندوستان کے کتنے فتنے مارے گئے

کو ئٹہ ( اے بی این نیوز        )بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2مختلف کارروائیاں ،آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 5دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔ ہلاک خارجی دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
لورالائی میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن ۔ سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائی۔ فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 4دہشتگرد ہلاک۔ سیکیورٹی فورسز کی کیچ میں کارروائی،ایک دہشتگرد ہلاک۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد۔ ہلاک دہشتگردسیکیورٹی فورسزکومطلوب تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لورالائی میں چار دہشتگردوں کے انجام پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیراعظم کی N-70 پر 30 افراد کی شہادت کے ذمہ دار دہشتگردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی اداروں کی تعریف۔

بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کرنے والے فتنۂ ہندوستان کے پانچ کارندے جہنم واصل کر دیئے گئے۔ کیچ میں ایک اور بھارتی پشت پناہی والے دہشتگرد کے خاتمے پر وزیراعظم کی افواج پاکستان کی پزیرائی۔ وزیراعظم نے کہا کہ افواجِ پاکستان بھارتی پراکسی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے شب و روز سرگرم۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں ، پٹرول فی لٹر کتنا سستا،ڈیزل کتنا مہنگا ہو گا،جانئے

متعلقہ خبریں