اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قانون وانصاف کمیشن پاکستان کا44واں اجلاس،اعلامیہ جاری۔ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی نےاجلاس کی صدارت کی۔ چیف جسٹس نےکمیشن کی تشکیل میں اہم تبدیلیوں سےشرکاکوآگاہ کیا۔
ماضی میں کمیشن کےغیرسرکاری ارکان ریٹائرڈجزہوتےتھے۔ اب وکلابرادری کےغیرسرکاری نمائندوں کوبھی شامل کیاگیاہے۔ چیف جسٹس کاکمیشن کوفعال بنانےکیلئےباقاعدہ اجلاس منعقدکرنےپرزور۔
قانونی اصلاحاتی تجاویزطلب کرنے،تحقیقی صلاحیتوں میں اضافےکی ضرورت پرزور۔ چیف جسٹس کی تحقیقی ٹیم کیساتھ ریسرچ ایسوسی ایشن کی شمولیت کی۔ چیف جسٹس نےمرحلہ واراصلاحات کی اہمیت پربھی زوردیا۔
اجلاس میں ایڈووکیٹ خواجہ حارث،فضل الحق عباسی،کامران مرتضیٰ نے شرکتکی۔ ایڈووکیٹ محمدمنیر پراچہ،احمدفاروق خٹک نےبھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کامقصدقوانین کےجائزےکیلئےموثرطریقہ کارتیارکرناتھا۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد،راولپنڈی میں بارش ، اس مرتبہ مون سون خطرناک ہو گا،جانئے ممکنہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ بارے