لاہور ( اے بی این نیوز )پی پی 52 سیالکوٹ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،الیکشن کمیشن کی سخت ہدایات جاری۔ جاری ہدایات کے مطابق ضمنی انتخاب تک ترقیاتی سکیموں پر مکمل پابندی ہوگی۔
پنجاب حکومت ترقیاتی سکیموں کا اجرا نہیں کر سکے گی۔ صوبائی حکومت کو باضابطہ خط ارسال کیا گیا۔ تشہیری بینرز فوری ہٹانے کا حکم جاری کردیاگیا۔
ضمنی انتخاب میں شفافیت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
مزید پڑھیں :جو وزن نہیں اٹھا سکتے، الگ ہو جائیں،نئے لوگ آئیں، پارٹی کا بوجھ سنبھالیں،علیمہ خان