اہم خبریں

جو وزن نہیں اٹھا سکتے، الگ ہو جائیں،نئے لوگ آئیں، پارٹی کا بوجھ سنبھالیں،علیمہ خان

اسلام آباد( اے بی این نیوز        )علیمہ خان نے کہا ہے کہ عدالت آزاد فیصلے دے گی تو بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے۔ جو وزن نہیں اٹھا سکتے، الگ ہو جائیں۔ نئے لوگ آئیں، پارٹی کا بوجھ سنبھالیں۔
بانی پی ٹی آئی کو صرف کتابیں اور بچوں سے بات کی اجازت چاہیے۔ آٹھ ماہ میں صرف ایک بار بچوں سے بات کرائی گئی۔ جیل حکام عدالتی احکامات کو نہیں مانتے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بات کی۔ نو مئی پر بانی پی ٹی آئی سے معافی مانگنے کا کہا گیا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا معافی وہ مانگیں جنہوں نے تشدد کیا۔ 26 ویں آئینی ترمیم 9مئی کے بعد کی اصل کہانی ہے۔ 8فروری کی دھاندلی چھپانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ جوڈیشری نے ایگزیکٹو کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کی ہیں، ن لیگ اور پی پی لینا چاہتی ہیں۔ عدلیہ کے ذریعے مخصوص نشستوں پر قبضے کی کوشش ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں :بھارتی ریاستی دہشتگردی کے مزید شواہد منظر عام پر آگئے،آئی جی آزاد کشمیر نے ثبوت سامنے رکھ دیئے

متعلقہ خبریں