اہم خبریں

ڈیجیٹل کرنسی کو ابھی تک کہیں بھی قانونی حیثیت حاصل نہیں،اسٹیٹ بینک حکام

اسلام آباد( اے بی این نیوز        )نفیسہ شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ ریگولیٹری فریم ورک کے بغیر ڈیجیٹل کرنسی کی طرف پالیسی شفٹ زیر بحث رہی۔ شرمیلا فاروقی نے کہا کہ
وزارت خزانہ کو ڈیجیٹل کرنسی پر تفصیلی بریفنگ دینی چاہئے۔ سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے کرپٹو کونسل بنائی ہے جس کے سربراہ وزیر خزانہ ہیں۔ ابھی کرپٹو کے حوالے سے ابتدائی بات چیت جاری ہے۔
سٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی میں کرپٹو پر ابھی تک پابندی برقرار ہے۔جب حکومت کوئی فیصلہ کرے گی تب ہی ریگولیٹری فریم ورک ہوگا۔ لیگل سٹیٹس یہ ہے کہ کرپٹو پر ابھی بھی بین موجود ہے۔
ابھی تک کرپٹو پاکستان میں لیگل ٹینڈر نہیں ہے۔
آپ کہہ رہے کرپٹو پر پابندی ہے لیکن لوگ سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ آپ نے کرپٹو کی پروجیکشن ایسی کی ہے کہ لوگ اس طرف آ رہے ہیں۔ اگر کل کو کرپٹو قبول نہیں کی جاتی تو لوگوں کا پیسہ تو ڈوب جائے گا۔
ایسا کو بیان جاری کریں کہ کرپٹو ابھی لیگل فریم ورک سے گزر رہی ہے۔ محمد مبین نے کہا کہ سٹیٹ بینک کرپٹو کو کیوں نہیں دیکھ رہا سرکار کیوں دیکھ رہی ہے۔ ایک طرف کہہ رہے ہیں کرپٹو لیگل نہیں دوسری طرف بجلی مختص کر دی۔
کرپٹو کونسل کے سی ای او تو بہت اہم لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ شہرام ترکئی نے کہا کہ کرپٹو میں کچھ عرصے بعد کئی ڈالر ملک سے باہر چلے جائیں گے۔ کچھ عرصے بعد حکومت سر پکڑ کر بیٹھ جائے گی کہ یہ کیا ہو گیا۔
کرپٹو کرنسی فل الحال غیر قانونی، پالیسی کے حوالے سے ابتدائی خدوخال پر غور کیا جا رہا ہے۔ کرپٹو کرنسی میں لوگ سرمایہ کاری کر رہے، اربوں روپے نقصان کا اندیشہ ہے۔ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا کرپٹو کرنسی کے حوالے سے امور پر تحفظات کا اظہار کیا۔
کریپٹو کونسل بلاک چین بارے امور قائمہ کمیٹی اجلاس میں معاملہ زیر بحث آیا۔ ملک میں کریپٹو کرنسی بارے امور کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا ر۔ بغیر منصوبہ بندی کے اعلانات ہونگے تو نقصان ہوگا۔
بلال بن ثاقب بڑے اہم لوگوں سے مل رہے ہیں کونسل کرے گی کیا ؟سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے کہا کہ
حکومت نے کریپٹو کونسل نے تشکیل دی ہے۔ بلال بن ثاقب کو کریپٹو کونسل کیلئے معاون خصوصی مقرر کیا ہے۔ کریپٹو کرنسی بارے تمام امور ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں۔ فریم ورک پالیسی کیلئے قانونی امور کو دیکھا جا رہا ہے۔
کریپٹو ڈیجیٹل کرنسی کو ریگولیٹ کرنے بارے امور زیر غور ہیں۔مرکزی بینک اور ایس ای سی پی ریگولیٹ کے حوالے سے امور پر غور کر رہے۔ اسٹیٹ بینک حکام نے کہا کہ ڈیجیٹل کرنسی کو ابھی تک کہیں بھی قانونی حیثیت حاصل نہیں،اراکین کمیٹی نے کہا کہ
کریپٹو کرنسی اور کونسل بارے ابھی تک سب میڈیا میں چل رہا۔اضافی دو ہزار میگاواٹ بجلی بھی کریپٹو بارے مختص کر دی گئی۔ قائمہ کمیٹی خزانہ کا کرپٹو کونسل بارے تفصیلی بریفنگ لینے کا فیصلہ۔ خزانہ کمیٹی نے کہا کہکرپٹو کونسل بارے وزیر خزانہ اور معاون خصوصی آئندہ اجلاس میں بریفنگ دیں۔

مزید پڑھیں :جو جماعت الیکشن لڑے وہی پارلیمانی پارٹی بناتی ہے، جسٹس مسرت ہلالی

متعلقہ خبریں