اہم خبریں

بیرونِ ملک تعینات 8 پریس افسران مدت مکمل ہونے کے باوجود بدستور عہدوں پر برقرار

اسلام آباد (رضوان عباسی ) وزارتِ اطلاعات میں بدانتظامی اور غفلت کی ایک اور سنگین مثال سامنے آ گئی ہے، جہاں بیرونِ ملک تعینات آٹھ پریس افسران کی تین سالہ مدت مکمل ہونے کے باوجود تاحال نئی تعیناتیاں عمل میں نہیں لائی جا سکیں۔ذرائع کے مطابق، مالی سال 2024-25 کے دوران گریڈ 19 کے چار پریس قونسلرز اور گریڈ 18 کے چار پریس اتاشیوں کی مدتِ ملازمت مکمل ہو چکی ہے۔

اس کے باوجود وزارتِ اطلاعات کی جانب سے نئی تعیناتیوں کے لیے کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں کی گئی۔ روزنامہ اوصاف کو موصولہ معلومات کے مطابق پریس قونسلر واشنگٹن، سرفراز حسین کی مدت تعیناتی 7 دسمبر 2024 کو مکمل ہو چکی ہے۔پریس قونسلر ماسکو، ظفریاب 19 اکتوبر 2024 کو اپنی مدت مکمل کر کے وطن واپس آ چکے ہیں۔پریس قونسلر برلن، حنا ملک کی مدت بھی 7 دسمبر 2024 کو مکمل ہو چکی ہے۔پریس قونسلر ڈھاکہ، فصیح اللہ 12 اکتوبر 2024 کو اپنی تعیناتی کی مدت مکمل کر چکے ہیں۔
پریس اتاشی ہانگ کانگ، آسیہ لودھی کی مدت 9 فروری 2025 کو مکمل ہو چکی ہے۔پریس اتاشی انقرہ، ماہ روح ارشد کی تعیناتی 26 اکتوبر 2024 کو مکمل ہو چکی ہے۔پریس اتاشی قاہرہ، فیصل الیاس کی مدت تعیناتی 4 اگست 2024 کو مکمل ہو گئی ہے۔پریس اتاشی نئی دہلی، جمیل احمد کی مدت 25 جولائی 2024 کو ختم ہو چکی ہے۔ذرائع کے مطابق، ماسکو میں پریس قونسلر ظفریاب کی واپسی کے بعد سے یہ اسامی تاحال خالی ہے، جس کے باعث روس جیسے اہم ملک میں پاکستان کی سفارتی اور اطلاعاتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسکو میں پریس قونسلر ظفریاب کی واپسی کے بعد اسامی تاحال خالی ہے، جس کے باعث روس جیسے اہم ملک میں پاکستان کی سفارتی اور اطلاعاتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ باقی سات افسران تاحال عارضی بنیادوں پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔سرکاری قواعد (ESTA Code) کے مطابق، کسی بھی افسر کی تعیناتی کی مدت مکمل ہونے سے کم از کم چھ ماہ قبل نئی تقرری کا عمل شروع کرنا لازم ہوتا ہے۔ تاہم وزارتِ اطلاعات کی غیر سنجیدگی، بیوروکریٹک تاخیر اور فیصلہ سازی کے فقدان نے قواعد کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے #

مزید پڑھیں :اپنا میٹر اپنی ریڈنگ اوور بلنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کی نئی اسکیم

متعلقہ خبریں