اسلام آباد (اے بی این نیوز ) رہنماپی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے اےبی این کےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی کسی سےملاقات نہیں ہوئی۔
پی ٹی آئی کےکسی کیساتھ مذاکرات نہیں چل رہے۔ علیمہ خان نےسوال کیا آخربانی پی ٹی آئی سےکیاچاہتےہیں۔ علیمہ خان کےبیان کوتوڑمروڑ کرپیش کیاگیا۔ کیاہم نےانصاف کیلئےعدالتوں سےرجوع نہیں کیا۔
ہم ہرفورم کواستعمال کرنےکےبعداحتجاج کررہےہیں۔ پی ٹی آئی9مئی کےحوالےسےاپناموقف دےچکی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نےکہا9مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےلےآئیں۔
9مئی میں ہماراکوئی کارکن ملوث ہےتوسزادی جائے۔
سزادینے کا طریقہ کارہے واقعہ پرجوڈیشل کمیشن بنایاجائے۔ ہمیں اپنےکیسزکی پیشی لینےکیلئےبھی احتجاج کرناپڑتاہے۔ مولانافضل الرحمان کی بات چھوڑ دیں وہ قصہ پارینہ ہوگئی۔ مولانافضل الرحمان سےمعاملات کیلئےہم نےایک کمیٹی بنائی تھی۔
بانی پی ٹی آئی ناحق جیل میں بندہیں۔ ہم اس دفعہ اسلام آبادکی طرف احتجاج نہیں کریں گے۔ ہمارامقصدکسی کودباؤمیں لانا نہیں ہے۔ ساری قوم کودکھاناچاہتےہیں ہمارےساتھ کیاہورہاہے۔
بانی پی ٹی آئی جب احتجاج کی کال دینگےہم تیاری کریں گے۔
مزید پڑھیں :آزاد کشمیر،حسین کوٹ میں بڑا سانحہ، جانئے کتنے اہلکار شہید ہو ئے ،کتنے حملہ آور مارے گئے