راولاکوٹ(رضوان عباسی )آزاد کشمیر پولیس بڑی کاروائی، زرنوش نسیم تین ساتھیوں سمیت پولیس مقابلے میں مارا گیا.حسین کوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن،پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔ دہشتگردوں کی فائرنگ اور دستی بم حملے میں 2پولیس اہلکار شہید ہو گئے . تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں دہشت گردی کے خلاف ایک بڑی کارروائی کے دوران ریاست کو انتہائی مطلوب شدت پسند زرنوش سمیت چار دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔ حساس ذرائع کے مطابق زرنوش نے فرار کی کوشش کے دوران خود کو مبینہ طور پر بارودی جیکٹ کے ذریعے دھماکے سے اڑا لی.
جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔واقعہ آزاد کشمیر کے حساس علاقے حسین کوٹ میں پیش آیا جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ زرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دو پولیس اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ زرنوش کنسٹیبل سجاد ریشم کیس سمیت کئی سنگین مقدمات میں سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھا اور کافی عرصے سے خفیہ طور پر روپوش تھا۔
پولیس کے مطابق وہ کالعدم شدت پسند تنظیم کے نیٹ ورک کا سرگرم رکن تھا۔ڈی آئی جی پونچھ رینج سردار ظہیر نے اے بی این نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے جس سے ریاست میں بدامنی پھیلانے والے نیٹ ورک کو شدید دھچکا لگا ہے۔واقعے کے بعد حسن کوٹ اور گرد و نواح کے علاقوں میں سخت ناکہ بندی کر دی گئی ہے، جبکہ سرچ آپریشن جاری ہے#
مزید پڑھیں :پاکستان نے 7 مئی کوبھارت کے 7 جنگی طیارے مار گرائے،3 رافیل بھی شامل تھے، ترجمان فرانسیسی فوج